فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے،رزکمالی

فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے،رزکمالی
 فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے،رزکمالی

  

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رحجان اچھا ہے اس سے فنکار مزید محنت کر کے دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں شوبز انڈسٹری میں آئی ہوں اپنے سینئرز سے رہنمائی لیتی ہوں مگر آج جو اداکارائیں آ رہی ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ ان کو کسی سے رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں ، انہیں اداکاری کے تمام گر آتے ہیں ۔ میرے نزدیک اس طرح کا تاثر ذہن میں بٹھانا اچھا نہیں جب تک آپ سینئر سے گائیڈ لائن نہیں لیں گے آپ اچھے اداکار نہیں بن سکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میری زندگی کاکوئی اچھاعمل میرے سامنے آیا ہے جو مجھے اتنی کامیابی ملی ہے ۔

مزید : کلچر