ایکس مین سیریز کی11 ویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری

ایکس مین سیریز کی11 ویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری

نیو یارک(یو این پی )بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باک آفس پر تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہے، 11ویں حصے کا پہلا انٹر نیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ایکشن سے بھرپور ایکس مین سیریز کی 11ویں سائنس فکشن فلم دی نیو میوٹنٹس 2018میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔جوش بون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 5 ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کیلئے لڑتے دکھائی دیں گے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینیا ٹیلر، میسی ولیمز، چارلی ہیٹن، ہینری زاگا، بلو ہنٹ اور ایلائس براگا سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔سیمون کنبرگ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپورفلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر