سینی پیکس کے تحت ساتویں انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کا انعقاد

سینی پیکس کے تحت ساتویں انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کا انعقاد
 سینی پیکس کے تحت ساتویں انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کا انعقاد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( فلم رپورٹر) سینما کے شعبے میں پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سینما چین سینی پیکس کادی لٹل آرٹ آرگنائزیشن اور ٹیچرز ریسورس سینٹر کے اشتراک سے ساتواں انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول 7نومبر 2017تک کراچی کے اوشین مال میں واقع سینی پیکس میں جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کا انعقادگزشتہ سال لاہور کے فورٹریس سکوائر میں واقع سینی پیکس میں کیا گیا تھا۔اس سال انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول میں 25ممالک کی 12زبانوں پر مشتمل 57فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جسے فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی فیملیز ، بچوں اور نوجوانوں کو دکھایا جائے گا۔اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سینی پیکس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ محسن یاسین کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل چلڈرنز فلم فیسٹیول کی میزبانی سینی پیکس کے لیے ایک اعزاز ہے، بچوں کو سینما کے ذریعے آگاہی فراہم کرنے کے اقدام میں پانچ سالوں سے اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے، محسن یاسین کاکہنا تھا کہ سینی پیکس مثبت معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہاہے، اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ محسن یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پرتعیش سینمامتعارف کرانے کا سہرا سینی پیکس کو جاتا ہے، اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان میں نہ صرف سب سے بڑی سینما چین ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ فلمی شائقین کوبے مثال اور معیاری تفریح کے مواقع پیش کرنے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے۔

مزید : کلچر