کرینہ اور سیف کی تیمور علی کی پہلی سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع

کرینہ اور سیف کی تیمور علی کی پہلی سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع
 کرینہ اور سیف کی تیمور علی کی پہلی سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع

  

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پہلی سالگرہ کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ اور سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور کی سالگرہ 20 دسمبر کو منائیں گے۔ انہوں نے سالگرہ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہیں، سالگرہ کی تقریب میں وہ اپنے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ کہ تقریب دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ کرینہ کپور آج کل فلم ویر دی ویڈنگ پر کام کر رہی ہیں جو جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر