فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے نہیں آتا ،آمنہ الیاس

فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے نہیں آتا ،آمنہ الیاس
 فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے نہیں آتا ،آمنہ الیاس

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ فیس بک پر کسی کو دوستی کا پیغام بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے نہیں آتا لیکن بلاوجہ اسے ایشو بنادیا گیا. اگر کوئی کسی کو ریکوسٹ بھیجتا ہے تواگلے شخص کی مرضی ہے اسے قبول کرے یا مسترد کردے لیکن یہ کہنا کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے کہ اگر کوئی مرد اجنبی عورت کو فرینڈ ریکوسٹ کرے تواسے ہراساں کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزرگئے ہیں لیکن آج تک کسی نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش نہیں کی۔

آمنہ الیاس نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا بہت زیادہ نہیں بلکہ مناسب حد تک استعمال کرتی ہوں.انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان دنوں میں لاہور میں سلیم شیخ پروڈکشن کے سیریل’’کفارہ’’ میں کام کررہی ہوں.میں ایک وقت میں ہی ایک سیریل کرتی ہوں لیکن اب میں ٹی وی پر زیادہ کام کروں گی .میری ایک ہی فلم’’سات دن محبت ان ’’ زیر تکمیل ہے اس کے علاوہ کسی فلم میں کام نہیں کررہی. ریمپ پہلے ہی چھوڑ چکی ہوں اور اب ٹی وی پر زیادہ توجہ دوں گی۔

مزید : کلچر