فلم کے زوال کا رونا رونے کی بجائے آگے کی طرف چلنا ہوگا ،جرار رضوی

فلم کے زوال کا رونا رونے کی بجائے آگے کی طرف چلنا ہوگا ،جرار رضوی
 فلم کے زوال کا رونا رونے کی بجائے آگے کی طرف چلنا ہوگا ،جرار رضوی

  

لاہور ( فلم رپورٹر)سٹار میکر ڈائریکٹرجرار رضوی نے کہا ہے کہ ہمیں فلم انڈسٹر ی کے زوال کا رونا رونے کی بجائے ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج سٹوڈیو کی ویرانیاں دیکھ کر دل پریشان ہوجاتا ہے ،فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔جرار رضوی نے کہا کہ اب پاکستان میں دوبارہ سے بہترین فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث شائقین بھی دوبارہ سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں ، ہمیں ایک دو فلموں کی کامیابی کے بعد آرام سے بیٹھنے کی بجائے مزید محنت کر کے تسلسل کے ساتھ فلمیں بنانا ہوں گی ۔

مزید : کلچر