ادریس عادل انتقال کرگئے ڈسکہ میں سپرد خاک کیا جائے گا

ادریس عادل انتقال کرگئے ڈسکہ میں سپرد خاک کیا جائے گا
 ادریس عادل انتقال کرگئے ڈسکہ میں سپرد خاک کیا جائے گا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ڈائریکٹر ادریس عادل ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ادریس عادل کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑاجس کے فوری بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرحوم کی عمر 50برس تھی ۔ان کو ان کے آبائی علاقہ ڈسکہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔مرحوم نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران کئی یادگار ڈرامے بنائے ادریس عادل کی اچانک وفات پر شوبز کے حلقوں میں فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ ادریس عادل کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی آخری فلم’’ چیمپئن‘‘دس نومبر کو ریلیز ہونا تھی۔وہ ان دنوں اپنی فلم کی کاسٹنگ اور کاغذی کاروائی میں مصروف تھے۔

مزید : کلچر