کراچی تاجر الائس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آضافے کو مسترد کردیا

کراچی تاجر الائس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آضافے کو مسترد کردیا

کراچی (آن لائن)کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی "عام آدمی پاکستان " ایا زمیمن موتی والا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ تا جر الائنس ملک بھر کے تاجرو ں کے ہمراہ عوام کو معاشی دہشت گرد وں کا اصل چہرہ دکھانے کے لیے خود کو تیار کرچکی ہے، ہم ملک بھر کے تاجرو ں کے مختلف دھڑوں کو ظالم حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرینگے ۔لیکن اس سے قبل حکمرانوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو فوری واپس لیں ورنہ اس بار ایسا احتجاج کرینگے کہ حکمران عوام پر مہنگائی کے بم گرانا بھول جائینگے ۔ڈیفنس آفس میں تاجربرادری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ہر ماہ مہنگائی کاکوئی نہ کوئی شگوفہ چھوڑ رہی ہے کیونکہ ان لوگوں کے لیے غریب عوام کی رہی سہی کمر توڑنا کسی مشغلے سے کم نہیں ہے اس ماہ بھی پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں2روہے پچاس پیسے اورڈیزل کی قیمت میں6 روپے تک کااضافہ کیا گیا ہے جو آج کے بعد مہنگائی کا اس قدفر بڑاطوفان لانے کا پیش خیمہ ہوگا کہ جس کے نتائج جلد ہی منظر عام پر آنا شروع ہوجائینگے۔ا نہوں نے کہاکہ ملک بھر کی صنعتیں اور فیکٹریاں پہلے ہی مہنگائی اور توانائی بحرا نوں کی وجہ سے دیوالیہ ہوچکی ہیں اس پر یہ لوگ عام صارفین کے خلاف بھی سازشوں سے باز نہیں آرہے ہیں،اس بار ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ووٹوں کا صحیح استعمال کریں اور چور اور ڈاکوؤں کو اسمبلی میں نہ لائیں

،انہوں نے کہاکہ حکمران اس وقت احتساب کے شکنجے میں ہونے کے باوجود عوام کے ساتھ دھوکہ دہی سے باز نہیں آرہے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے اس ملک کو کرپشن کی فیکٹری میں تبدیل کردیاہے ،آئے روز عوام پر مصیبتیں ڈالنا ان لوگوں کا پیشہ بن چکاہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ حکمرانوں کی یہ سازشیں عوام پر مالی دباؤ بڑھانے کی ایک گھناؤنی سازش ہے جسے عوام اور اس ملک کے کاروباری حضرات مسترد کرچکے ہیں۔

مزید : کامرس