راولپنڈی چیمبر اور سمیڈا کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

راولپنڈی چیمبر اور سمیڈا کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

راولپنڈی (کامرس رپورٹر)راولپنڈی چیمبر اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے مشترکہ تعاون سے چیمبر میں ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن اور پروکیور کے حوالے سے ایک تربیتی پروگرام کا ا نعقاد کیا گیا جس کامقصد تاجر وصنعت کار برادری کوضروری ایکسپورٹ امپورٹ دستاویزات کے حوالے سے دورِ جدید کے رائج طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدر محمد ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی ، منیجر سمیڈا Trainingsسہیل نذر، ٹرینر اعجاز،سمیڈا کے ریجنل منیجر محمد اصغر ، مجلس عاملہ کے اراکین اورچیمبر ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر راولپنڈی چیمبرزاہد لطیف خان نے کہا کہ سمیڈا خطے میں کاروباری برادری کی ترقی اور بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے اور راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مل کر تواتر کے ساتھ تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔آج کا تربیتی پروگرام کاروباری برادری کو ایکسپورٹ امپورٹ دستاویزات کے حوالے رائج طریقوں کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کی ترقی کے لیے ڈاکومنٹیشن کے شعبہ کو فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے آج کا تربیتی پروگرام کاروباری برادری کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔اس موقع پرسمیڈا کے سہیل نذر نے شرکاء کو ایکسپورٹ امپورٹ دستاویزات کے حوالے سے دور جدید اور بین الاقوامی سطح پر رائج طریقوں سے آگاہ کیا اور سائنسی بنیادوں پر تما ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے مفید مشورے دئیے۔

مزید : کامرس