طاہر منظور چودھری سی پی ایل سی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر

طاہر منظور چودھری سی پی ایل سی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے بورڈ ممبر طاہر منظور چودھری کو سٹی پولیس لائزن کمیٹی کا کنوینر مقرر کردیا گیا ہے۔ طاہر منظور چودھری اس حوالے سے وسیع تجربے کے حامل ہیں اور حکومت پنجاب کے پولیس کمپلینٹ سیل کمیشن، پاکستان ہارڈ ویئر مرچنٹس ایسوسی ایشن سمیت مختلف فورمز پر بڑی اہم خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ طاہر منظور چودھری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی کو پوری طرح فعال بنایا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ و تاجر برادری کے درمیان تعلقات مضبوط کیے جائیں گے جس سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس