پیپسی کولا اور ایئر بلیو کے مابین شراکت میں توسیع کا اعلان

پیپسی کولا اور ایئر بلیو کے مابین شراکت میں توسیع کا اعلان

لاہور(پ ر) پیپسی کولا اور ائیر بلیو کی مابین شراکت میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں پارٹنرز کے مابین شراکت، سال 2004 میں ایر بلیو کے قیام کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی۔ دونوں فریقین کے مابین اس شراکت داری میں توسیع کی بدولت پاکستان میں ہوائی سفر سیکشن میں پیپسی کولا کو بیوریجز پارٹنر کی حیثیت سے اپنی برتری قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر پیپسی کولا اور ائیر بلیو کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ پیپسی کولا کے وائس پریذیڈنٹ اور پیپسی کولا پاکستان کے جنرل مینیجر، فرقان احمد سید کا کہنا تھا گزشتہ 13 برس سے ایئر بلیو کے ساتھ کامیاب شراکت پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں توسیع کی بدولت پیپسی کولا کو یہ موقع حاصل ہوگا کہ ائیر بلیو کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو پیپسی کولا کے بہترین مشروبات پیش کیے جا سکیں جو کہ پیپسی کو کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے صارفین کو پیش کیے جا رہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایر بلیو کے مینجنگ ڈائریکٹر، جنید خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ پیپسی کولا کے ساتھ شراکت سے انہیں معیار اور خدمت کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اور معاہدے میں توسیع دونوں پارٹنرز کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

ایئر بلیو پاکستان کی سب سے بہترین اور تیزی سے ترقی کرنے والی نجی ائیر لائن ہے جس میں ایئر بس A-320 اور 321 شامل ہیں۔ جن کے ذریعے مسافروں کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 1967 میں کاروبار کی شروعات سے اب تک پیپسی کولا پاکستان میں بیورجز اور فوڈ پراڈکٹس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی بن چکی ہے اور پاکستان میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

مزید : کامرس