دوسرے روز بھی اضافہ جاری‘ا نڈیکس مزید45پوائنٹس بڑھ گیا

دوسرے روز بھی اضافہ جاری‘ا نڈیکس مزید45پوائنٹس بڑھ گیا

لاہور( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دو ایام کے دوران اگرچہ مندا رہا تاہم بدھ اور جمعرات کو انڈیکس میں اضافہ رہا۔ اگرچہ بدھ کو یہ اضافہ 8سو پوائنٹس سے زائد تھا تاہم جمعرات کو انڈیکس میں 45.23 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 40498.87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 229کے حصص کی قیمتوں میں کمی،104کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 21کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مزید : کامرس