ٹنل فارمنگ سے بے موسمی سبزیوں کی پیداوار میں 8سے 10گنا اضافہ ممکن ہے، محکمہ زراعت

ٹنل فارمنگ سے بے موسمی سبزیوں کی پیداوار میں 8سے 10گنا اضافہ ممکن ہے، محکمہ ...

لاہور(اے پی پی ) خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت3ہزارایکڑ پر ٹنل کی تنصیب کیلئے50فیصد سبسڈی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ،محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو ٹنل کی تنصیب کیلئے 225,000روپے فی ایکڑ یا ٹنل کی تنصیب پر آنے والی اصل لاگت کا پچاس فیصد بطور سبسڈی فراہم کیا جارہا ہے،کاشتکار ٹنل فارمنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں بالخصوص ٹما ٹر کی پیداوار میں اضافہ کر کے وہ بھاری نفع کما سکتے ہیں، حکومت نے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی کسانوں کے مالی مفاد کے تحفظ کے لیے عائد کی اس لیے کاشتکار اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، کھیرا، شملہ مرچ ،کریلا اور دیگر سبزیوں کوبھی ٹنل فارمنگ کے ذریعے فروغ دیا جاسکتا ہے

،ڈرپ نظام آبپاشی پر حکومت پنجاب 60 فیصد سبسڈی دے رہی ہے جبکہ 20ہزار ایکڑ پر جدید نظام آبپاشی چلانے کے لیے سولر پینل کی تنصیب بھی کی جار ہی ہے ،سولر سسٹم کے ذریعے ٹنل فارمنگ کو مزید کامیاب بنایا جا سکتا ہے،کاشتکار درخواست فارم محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے مقامی دفاتر سے مفت حاصل کریں یا ویب سائٹ www.ofwm.agripunjab.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کریں،درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہے۔

lh/aht/hab 1717

مزید : کامرس