پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے فصل خریف کیلئے 184 ملین روپے کے قرضے جاری کردیے

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے فصل خریف کیلئے 184 ملین روپے کے قرضے جاری کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ لاہور زون نے فصل خریف 2017ء کیلئے چھوٹے کاشتکاروں میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے 184 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے اور فصل ربیع 2016-17ء کی وصولی کے سلسلہ میں 99 فیصد کے حساب سے 189 ملین روپے کی وصولی کی ہے اور بینک نے لاہور زون کیلئے فصل ربیع 2017-18ء کیلئے 330 ملین روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کا اظہار لاہور زون کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کی۔
اجلاس میں ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈویژن اسرار الحق، زونل ہیڈ لاہور چودھری محمد بشیر بجاڑ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ صدر بینک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔

مزید :

کامرس -