ہر پاکستانی شہری کو ٹیکس ادائیگی کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدمات کئے جائیں، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو ہدایت

ہر پاکستانی شہری کو ٹیکس ادائیگی کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدمات کئے جائیں، ...
ہر پاکستانی شہری کو ٹیکس ادائیگی کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدمات کئے جائیں، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس بنیاد کو وسعت دینے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کی مشاورت سے منظم اور وسیع البنیاد اصلاحات متعارف کرائی جائیں، ہر کسی کو ٹیکس ادا کرنے اور اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کی طرف راغب کیا جائے۔

امید ہے پاکستان موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائے گا ،سی پیک میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں ڈال سکتی :چین

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ایم آفس میں ٹیکس اصلاحات کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل، ٹیکس اصلاحات کمیشن کے ارکان اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو اشد درکار ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے، ٹیکس بنیاد کو وسعت دینے، ٹیکس وصولی کے نظام کو آسان بنانے اور آڈیٹنگ سسٹم میں معیاری بہتری لانے کے بارے میں اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محصولات کی وصولی کے نظام کو زیادہ مستعد اور دوستانہ بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔ ملک کے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ایف بی آر کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی غوروغوض ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نادرا، بینکوں، صوبائی حکام اور یوٹیلٹی خدمات کرنے والے متعلقہ اداروں کے ساتھ ایف بی آر کا فوری رابطہ استوار ہونے کا عمل تیز ہونا چاہئے تاکہ سسٹم کو زیادہ مستعد بنایا جا سکے۔

مزید : قومی