100صنف نازک میں سب سے طاقتور کون؟پریانکا چوپڑا97نمبر پر

100صنف نازک میں سب سے طاقتور کون؟پریانکا چوپڑا97نمبر پر
100صنف نازک میں سب سے طاقتور کون؟پریانکا چوپڑا97نمبر پر

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ میں شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایک اور اعزاز مل گیا۔

امریکی جریدے فوربس نے اپنی 2017 کی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل کیا ہے جو کہ 97 ویں نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں جرمن چانسلر اینجیلا مارکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا گیا جن کے بعد دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کھڑی ہیں۔بل گیٹس کی اہلیہ اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کی ملینڈا گیٹس تیسرے، فیس بک کی سی او او شیرل سینڈبرگ چوتھے، اوپرا وانفرے، ملکہ الزبتھ دوئم، اینا ونٹور، بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ہیلری کلنٹن، پریسیلا چن اور ارینا ہفنگٹن وغیرہ بھی طاقتور خواتین کی فہرست کا حصہ ہیں۔

یہ پہلی بار ہے کہ پریانکا چوپڑا اس فہرست کا حصہ بنی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کو بھی پہلی بار یہ اعزاز حاصل ہوا جو کہ 19 ویں نمبر پر رہیں۔

مزید : تفریح