پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے،شیخ عرفان
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ (ن) لیگ مسلسل ملکی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پنجا ب کا مافیا عوام کے وسائل کو لوٹ رہا ہے۔ کئی سالوں سے حکومت میں رہنے کے باوجود عوام کی حالت بہتر ہونے کے بجائے ابتر ہوئی ہے۔کڑا احتساب وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے کہ جو کہ اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ اقتدار کی جنگ لڑرہی ہے۔