پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا اجلاس،صدارت لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم نے کی

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا اجلاس،صدارت لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم ...

لاہور(پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا چھیا لیسواں اجلاس،چیئر مین بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم کی زیر صدارت ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اس اجلاس میں انتظامی امور کے علاوہ پرائیویٹ پبلشرز اور پرنٹرز کی پرنٹ لائسنس فیس کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔مزید برآں بورڈ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض پرائیویٹ عناصر کی طرف سے غیر مناسب مواد پر مشتمل نصابی کتب کی اشاعت کی جا رہی ہے جس پر بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ پبلشرز اور پرنٹرز کی آگاہی کیلئے سیمینارزکرائے جائیں جن میں بورڈ کے قواعد و ضوابط اور ملکی قوانین بابت اشاعت نصابی کتب کے بارے میں پبلشرز اور پرنٹرز کو آگاہی دی جائے گی ۔اجلاس نے اس تاثر کو بھی کلی طور پر مسترد کیاکہ بورڈ کنٹرول نہیں ہے ۔بورڈ نے اجلاس میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ اور رائج الوقت قوانین کے خلاف کسی بھی قسم کا مواد شائع ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4