پی پی شعبہ خواتین کی نئی 13 رکنی ٹیم میں تقرری کے نوٹیفکیشن تقسیم

پی پی شعبہ خواتین کی نئی 13 رکنی ٹیم میں تقرری کے نوٹیفکیشن تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خان کے ساتھ ملکر اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نئی 13 رکنی ٹیم میں ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ شعبہ خواتین لاہور کی تنظیم مکمل ہو گئی ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ لاہور کی نئی ٹیم نرگس خان کے ساتھ ملکر دوسری پارٹی کی خواتین کو بھی پیپلز پارٹی میں لانے کے لئے اپنا رول ادا کریں گی۔
۔ اور لاہور کی ان خواتین کو بھی گھروں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گی جو کسی بھی وجہ سے اپنے گھروں میں خاموش ہو کر بیٹھ گئی ہیں ۔انہوں نے کہ ہم نے آنے والے الیکشن میں پارٹی کو کامیابی دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کی وجہ سے لاہور میں پارٹی کو ایکٹو ہونے کا موقع ملا ہے جس طرح سے وہ لاہور میں بیٹھ کر بڑے بڑے ناموں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اس سے یہ بات نظر آ رہی ہے کہ آنے والے الیکشن میں ہم پنجاب سے بھی کامیاب ہوں گے اور امید ہے کہ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے نئی عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی جبکہ نئی عہدیداروں نے ثمینہ خالد گھرکی اور نرگس خان کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کی لیڈر شپ اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گی اور قیادت کو مایوس نہیں کریں گی ۔