ایپکا یونٹ میو ہسپتال کے الیکشن، شاہین گروپ بلامقابلہ کامیاب

ایپکا یونٹ میو ہسپتال کے الیکشن، شاہین گروپ بلامقابلہ کامیاب

لاہور(خبرنگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا ) یونٹ میو ہسپتال لاہور کے الیکشن میں شاہین گروپ بلامقابلہ کامیاب ہو گیا۔جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن مختار احمد گجر کے جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق انتخابات گزشتہ روز ہوئے جس میں شاہین گروپ کے علاوہ کسی دوسرے پینل یا آزاد امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے ۔ جس میں شاہین گروپ بلامقابلہ کامیاب ہو گیا۔ الیکشن کمشنر سید حسنین حیدر نقوی نے کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ایپکا یونٹ میو ہسپتال کے الیکشن میں شاہین گروپ کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں محمد اسلم انصاری صدر، محمد جاوید نذیر، سید اسوار علی شاہ اور میاں قربان علی سینئر نائب صدور، راشد حسین ،میاں محمد سجاد اور حافظ محمد ذیشان نائب صدور، فہد آفتاب جنرل سیکرٹری، رؤف بیگ ،محمد سلمان رحمت اور محمد جاوید ایڈیشنل جنرل سیکرٹریز، محمد الیاس حسین ودیگر شامل ہیں۔

سید محمداویس شاہ اور شکیل سرور ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، شمشاد علی فنانس سیکرٹری، سید شکیل انور شاہ ڈپٹی فنانس سیکرٹری، حافظ محمد اکرام پریس سیکرٹری، زین ساجد ڈپٹی پریس سیکرٹری اور سعادت علی اعوان آفس سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ایپکا یونٹ میوہسپتال لاہور کے نومنتخب محمد اسلم انصاری نے کہا کہ ایپکا نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کے حقوق کی پاسداری کی ہے اور آئندہ بھی اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایپکا یونٹ میو ہسپتال کا صدر منتخب کروانے پر ساتھیوں کامشکور ہوں اور کوشش کریں گے کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4