صارف سے ناروا رویہ پر لیسکو لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

صارف سے ناروا رویہ پر لیسکو لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سید واجد علی کاظمی نے مارکیٹنگ سیل لیسکو میں آنے والے صارف سے ناشائستہ رویہ اختیار کرنے پر طاہر عزیز ولد عبدالوارث لائن سپر ٹنڈنٹ گریڈ ون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُس کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے۔اس موقع پر چیف لیسکو کا کہنا تھا کہ سٹاف کی اخلاقی تربیت کے لئے متعدد لیکچرز کا اہتمام کیا گیا اور بارہا اس پر زور دیا گیا کہ آنے والے ہر صارف کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آیا جائے کیونکہ بجلی صارفین ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں۔