ارود بازار و ملحقہ علاقوں میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے ایس پی کا دورہ

ارود بازار و ملحقہ علاقوں میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے ایس پی کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر)اُردو بازار و ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایس پی ٹریفک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر خالد پرویز صدر انجمن تاجران اُردو بازار نے تفصیلاً ٹریفک کے مسائل سے اُن کو آگاہ کیا۔ جس پر اُنھوں نے اصلاحِ احوال کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جو تاجروں کی مشاورت سے ٹریفک کا بہاؤ بلا تعطل جاری رکھنے میں بروقت کارروائی کرے گی۔ خالد پرویز نے ایس پی ٹریفک کی جانب سے مکمل تعاون اور ٹیم تشکیل دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی ٹریفک کو، ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے تاجر عہدیداران فرقان عطاء، صدیق شاہ، محمد جمیل، امتیاز علی، ملک محمد علی، رحیم بھائی، محمد صدیق، خالد مقبول، کاشف اقبال، چوہدری سرور، شبیر حسین، عبد الکریم شیخ و دیگر نے پولیس انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4