یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس کے نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس کے نتائج کا اعلان

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کے مطابق 12 ڈینٹل کالجز کے 726 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 532 پاس اور 186 فیل قرار پائے۔ کامیابی کی شرح 74. 09 فیصد رہی ۔لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی اروب ایشا اعوان 860/1000 نمبر لیکر پہلی، مارگلہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز راولپنڈی کی انعم خضر 855 نمبر لیکر دوسری اور ڈیمونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی عائشہ سہیل نے 851 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

۔ سپلیمنٹری امتحانات 15 دسمبر سے شروع ہونگے.

مزید : میٹروپولیٹن 4