قومی تاجر اتحاد کا اجلاس ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت احتجاج

قومی تاجر اتحاد کا اجلاس ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت احتجاج

لاہور(پ ر)قومی تاجر اتحاد کا ایک اجلاس زیر صدارت قومی تاجر اتحاد پاکستان شیخ مشتاق منعقد ہوا جس میں قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر غضنفر ظہور بٹ ، ہمایوں میر، زاہد میر، شیخ محمد سلیم، امجد شاہین بٹ، حکیم اللہ رکھا، ڈاکٹر برہان، غلام حسین اعوان، سلیم رحمانی، طارق اسماعیل، زاہد شبیر اور دیگر تاجران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لے۔ اس کے علاوہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ فوری واپس کیا جائے۔چونگی امر سدھو مین بازار کے صدر سلیم رحمانی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلا جواز پراپرٹی ٹیکس بڑھائے گئے۔ سلیم رحمانی نے کہا نا دکانداروں کو اطلاع کی اور نہ ہی اسیسمنٹ کی اور بلا وجہ لاکھوں روپے ٹیکس بڑھا دیا گیا جو زیادتی ہے۔ دکانداروں اور قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر شیخ مشتاق اور صدر پنجاب سیکرٹری ہمایوں اقبال میر نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاوجہ بڑھائے گئے ٹیکس فوری واپس لئے جائیں۔ ورنہ کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4