مختلف امتحانی نتائج کا اعلان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے ایجوکیشن (جنرل) پارٹ ٹو سالانہ2017ء، ایم اے ماس کمیونیکیشن پارٹ ٹوسالانہ2017ء ایم اے پنجابی پارٹ ٹو سالانہ2017ء، ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ ٹو سالانہ2017ء اورایم ایس سی فزکس پارٹ ٹو سالانہ2017ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔