انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کا جی سی یو میں بجلی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کا جی سی یو میں بجلی منصوبہ شروع کرنے کا ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کا بجلی کی بچت کے لیے گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہورمیں ایک نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ ۔کورین کمپنی ایسکوم کے تعاون سے یونیورسٹی میں انرجی پریزرویشن اینڈ سیفٹی آلات نصب کرے گی،جس سے یونیورسٹی کے بجلی کے استعمال میں 10سے15فیصد کمی آئے گی۔اس حوالے سے کورین کمپنی کے چیئرمین لی جینگ اورکے افسران نے گزشتہ روز جی سی یو کا دورہ کیا ۔

اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،رجسٹرار صبور احمد خان،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیلویلپمنٹ یاسر محمودگیلانی اور کیمپس انجینئر شاہد حسین ابرو سے اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔کورین کمپنی ایسکوم انرجی پریزرویشن اینڈ سیفٹی ایکوئپمنٹ(Energy Perseveration and Safety Equipment) جی سی یونیورسٹی اور PEECAکو مفت فراہم کرے گی۔ان آلات کو بطور پائلٹ پراجیکٹ جی سی یو میں نصب کیا جائے گا۔PEECAپہلے بھی جی سی یو میں انرجی کی بچت کے لیئے یونیورسٹی میں نصب تمام ’’انرجی ان ایفیشنٹ اپلائنسز ‘‘لائٹس،پنکھے اور ایئر کنڈیشنز تبدیل کرکے’’ انرجی ایفیشنٹ اپلائنسز‘‘تنصیب کررہی ہے۔پراجیکٹ کے تحت ایجنسی جی سی یونیورسٹی میں انرجی ایفیشنٹ6500لائٹس،440ایئر کنڈیشنز اور2400 پنکھے تنصیب کررہی ہے۔اس موقع پر کورین کمپنی ایسکوم کے چیئرمین لی جینگ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سیفٹی آلات(Energy Equipment)کی فیکٹری بھی لگانا چاہتے ہیں،جس میں 90فیصد انجینئر اور ملازمین پاکستان سے ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4