نواز شریف مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے عدلیہ میں ہر بار پیش ہونگے، عثمان منان

نواز شریف مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے عدلیہ میں ہر بار پیش ہونگے، عثمان منان

لاہور(کامرس رپورٹر)بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوا ز شریف اور مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی باتیں کرنے والوں کو بھی کامیابی حاصل نہ ہوگی۔میاں نواز شریف مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں وہ عدلیہ میں ہر بار پیش ہونگے۔ نواز شریف نے اعلیٰ کارکردگی کے باعث ملک میں اہم منصوبے شروع کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اورمعشیت کو مضبوط بنانے کیلئے چین کے ساتھ مل کے سی پیک منصوبہ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن صدر میاں نواز شریف کی قیادت میں2018کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو خوشحال بنائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4