واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کا مظاہرہ

واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) حکومت نے پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی نے طوفان برپا کررکھا ہے جبکہ پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ سے ناقابل برداشت صورت حال جنم لے رہی ہے۔ مظاہرین نے مہنگائی ختم کرو، ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں منجمد کرو، نوجوانوں کی بے روزگاری ختم کرو کے بینرز اٹھا رکھے تھے واپڈا ہائیڈرویونین کے کارکنوں سے مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، حاجی یونس سنیئر نائب صدر، رانا شکورودیگر نے خطاب کیا