ماحولیاتی آلودگی کے باعث سانس، گلے اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے،نصیر احمد

ماحولیاتی آلودگی کے باعث سانس، گلے اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہورہا ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، اختر شاہ ، خرم گجر، حافظ حسن شجاع نے لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ، آلودگی پر کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی ماحولیاتی آلودگی اور اس کے باعث پھیلنے والی بیماریوں پر کوئی پالیسی نہیں ہے۔ میٹرو اورنج لائن چلانے کے لیے ہزاروں درخت کاٹ دیئے گئے ہیں اور ان کے متبادل کسی قسم کی شجرکاری نہیں کی گئی ۔ میٹرو اورنج لائن کی کھدائی اور نا مناسب اقدامات سے لاہور میں گردوغبار کا طوفان برپا رہتا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے باعث انفکیشن ، سانس، گلے اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت ماحولیا تی آلودگی سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ماحولیاتی پالیسی تشکیل دے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4