زبان کسی قوم کے تمدن کی بہترین محافظ ہے ,زابر سعید بدر

زبان کسی قوم کے تمدن کی بہترین محافظ ہے ,زابر سعید بدر

لاہور(پ ر)ممتاز صحافی, تجزیہ کار, ماہر تعلیم وابلاغ عامہ صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر نے کہا ہے کہ زبان کسی قوم کے تہذیب و تمدن کی بہترین محافظ ہوتی ہے لیکن افسوس ہم اپنی قومی زبان سے اس کا اپنا تشخص چھین رہے ہیں. اردو سائینس بورڈ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ترجمہ ورک شاپ کے چوتھے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو آموز صحافی ترجمہ کی اہمیت سے آگاہ نہیں ہیں.ایک دور تھا کہ جب ایک صحافی بہترین مترجم بھی ہوتا تھا.صحافتی یا ابلاغی زبان کو بے آسان فہم ہونا چاہیے اس کے لیے مترجم کا مطالعہ وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں زبانوں پر عبور بھی ضروری ہے تب وہ ترجمے کا صحیح حق ادا کر سکے گا۔

.صاحبزادہ زابر سعید نے کہا کہ اگر صحافت کی سمت درست ہو تو اقوام اپنے راستے سے بھٹک نہیں سکتیں اور اپنی منزل حاصل کر لیتی ہیں. صحافت کا کام صرف اطلاع دینا ہی نہیں ہے بلکہ تعلیم دینا بھی ہے. اس موقع پر اردو سائینس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نئیر نے انہیں اپنی کتاب"فرشتہ نہیں آیا"اور اردو سائنس بورڈ کی حالیہ شائع ہونے والی کتابیں پیش کیں.

مزید : میٹروپولیٹن 4