کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ فوری بند کئے جائیں،عزیز الرحمن چن

کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ فوری بند کئے جائیں،عزیز الرحمن چن

لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب کی دس فیصد آبادی ٹی بی اور دمہ کے موذی امراض میں مبتلا ہو گئی ہے۔ پوری دنیا میں کوئلے کے پاور پلانٹ بند کر دیئے گئے لیکن ہمارے حکمران یہ پلانٹ لگانے پر بضد تھے جس کی وجہ سے پورا پنجاب سموگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے اور لوگ ناک، کان اور گلے کی شدید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئلے کے منصوبوں کو فوراً بند کیاجائے پیپلز پارٹی پہلے دن سے ہی کوئلوں کے منصوبوں کی مخالفت کرتی آئی ہے۔

ایران پائپ لائن منصوبہ پیپلز پارٹی کا ملک کے لئے تحفہ تھا جس کو ن لیگ کی حکومت نے کھٹائی میں ڈال دیا ہے۔ اگر اس منصوبے پر عملدرآمد ہو جاتا تو انرجی بحران پر قابو پایا جا سکتا تھا۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 4