حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک مسائلستان بن چکا ہے،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عملاً ایک مسائلستان بن چکا ہے،لاقانونیت اور کرپشن نے سب سے زیادہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے،نام نہاد حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے اور اپنے کاروبار بڑھانے کے سواکچھ نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نظر نہیں آرہی ہے ہر طرف مسائل کے انبارلگے ہوئے ہیں غریب عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں رہی سہی کسرحکمرانوں کے ناعاقبت اندیش فیصلوں نے پوری کردی ہے