اقبال ٹاؤن کے تمام سکولوں میں ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے،نثارزیدی

اقبال ٹاؤن کے تمام سکولوں میں ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے،نثارزیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے ایڈمنسٹریشن اقبال ٹا ؤ ن زون کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایت پرا قبال ٹا ؤن زون کے تمام سکولوں میں ڈینگی کے حوالے سے طلباء میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں رائے ونڈ کے مقامی سکول میں آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔جس کے خا طر خواہ نتائج برا آمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ا قبال ٹا ؤن زون کی یونین کونسلوں میں15663 انڈور سپاٹس اور73073کنٹینرز جبکہ 1461آؤٹ ڈور مقامات اور5622کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ اس دوران 353 مقامات پر لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔زون بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹونے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔ ٹاؤن بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت کے افسران کی 8 ماہ سے عدم دلچسپی اور مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت کاروائی کی ہدایت کی۔
نثار زیدی