حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات سے حق کا پیغام ملتا ہے،سید ریاض حسین
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات سے حق پرستی کا پیغام ملتا ہے۔ مجدد الف ثانی جیسی شخصیات تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ عہد حاضر کے فتنوں کی سرکوبی کے لئے حضرت مجدد الف ثانی کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ مجدد الف ثانی نے اپنے وقت کے فاسق و فاجر بادشاہوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر کے عظیم مثال قائم کی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید گاہ شریف میں مجدد الف ثانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے پیر نقیب الرحمن، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن، ڈاکٹر ساجد الرحمن اور علامہ شہزاد احمد مجددی نے بھی خطاب کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اشاعت اسلام کے لئے مجدد الف ثانی کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
علامہ ریاض