شیخ زاید ہسپتال میں کلینیکل سکلز کورس اختتام پذیر،سینئر ڈاکٹروں کی شرکت

شیخ زاید ہسپتال میں کلینیکل سکلز کورس اختتام پذیر،سینئر ڈاکٹروں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام چار روزہ کلینیکل سکلز کورس برائے انٹرنل میڈیسن اختتام پذیر ہوگیا، اسی حوالے سے ہسپتال کے آڈیٹوریم میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر اسلم کھچی سمیت ہسپتال کے فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کورسز کے انعقاد سے پوسٹ گریجویشن کرنے والے طلباء ڈاکٹرز کو امتحانات کی تیاری میں بہت مدد ملتی ہے
شیخ زاید