نوازشریف کو وزیر اعظم کے برابر پروٹوکول دینا آئین کے خلافہے،عثمان حمزہ
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو موجودہ وزیراعظم کے برابر پر وٹوکول دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے میاں نواز شریف جان لیں کہ وہ خود تو نااہل ہوچکے ہیں اور اب وہ ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے لیکن وہ کس منہ سے دوسروں کو انتخابات لڑنے کیلئے منتخب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک ایک بحرانی صورتحال سے دوچار ہے، نواز لیگ کی اپنی کوئی ساکھ نہیں رہی، ملکی وقار اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کیا کرسکتی ہے۔
عثمان حمزہ