تحریک منہا ج القرآن کی 34ویں سالانہ میلاد کانفرنس 12ربیع الاول کو ہو گی

تحریک منہا ج القرآن کی 34ویں سالانہ میلاد کانفرنس 12ربیع الاول کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالم اسلام کی سب سے بڑی 34 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کرینگے۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ میلاد مہم 2017 ء کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگی کے لیے سکالرز اور مشائخ شرکت کریں گے جبکہ عوام الناس سیاسی، مذہبی، تاجر ،اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء، طلبہ ،مزدور، کسان رہنماؤں کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ لاہور کے تاجر رہنماؤں کو بھی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی جائے گی۔ لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں ضلع کی سطح سے لے کر یونین کونسل سطح تک عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس 2017 ء جواد حامد اور منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ 60 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں شہزاد رسول، سید اختر، ثناء اللہ خان، الیاس ڈوگر، ایوب انصاری ،امتیاز اعوان ،اشتیاق حنیف مغل، میاں زاہد جاوید، حاجی فرخ، یونس نوشاہی، آمنہ بتول و دیگر بھی موجود تھے۔جواد حامد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 34 ویں عالمی میلاد کانفرنس اور ضیافت میلاد مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی۔
عالمی میلاد کانفرنس