تعلیمی اداروں میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے لئے فوکل پرسن تعینات

تعلیمی اداروں میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے لئے فوکل پرسن تعینات

لاہور(جنرل رپورٹر )ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پنجاب حکومت کے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے خصوصی فوکل پرسن تعینات کر دیئے ہیں۔فوکل پرسن محکمہ تعلیم لاہور کے مختلف انتظامی امور کی بہترسر انجام دہی کے لئے لگائے گئے ہیں۔سکولوں میں انسداد ڈینگی اقدامات اور بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی امور کے لئے ڈی ای اومیل ایلیمنٹری ایجوکیشن کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔سکولوں میں سکیورٹی کے اقدامات اور ایم ای ایز کی اساتذہ کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ڈی ای او ویمن ایلیمنٹری کو فوکل پرسن لگا یا گیاہے۔ڈی ای او ویمن ایلیمنٹری سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے نصاب کی کتابوں میں موجود نظریہ پاکستان اور اسلام مخالف میٹریل کو دیکھنے کی بھی پابند ہو گی۔این ایس بی فنڈز کی مناسب ٹرانسفر اور استعمال، کورٹ کیسز، کلاس فور کی بھرتی، پی ای سی امتحانات کے لئے ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن کوفوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔

فوکل پرسن

مزید : میٹروپولیٹن 1