مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی کو فوری بازیاب کرایا جائے،اعجاز چودھری

مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی کو فوری بازیاب کرایا جائے،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب انہیں فوری طور پر بازیاب کروائیں انہیں اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور آئی جی کی یہ ذمہ داری ہے کہ اغواء کاروں کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے لائیں۔

، لاہور سمیت صوبے بھر میں اغواء برائے تاوان ، قتل و غارت کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جو کہ پنجاب حکومت کی نا اہلی اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی توجہ صرف لوٹ مار پر ہے انہیں غریب عوام کی مشکلات سمیت دیگر مسائل حل کرنے پر کوئی دلچسپی نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1