مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسلام کا معاشی نظام نافذکیا جائے، عبدالوحیدروپڑی

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسلام کا معاشی نظام نافذکیا جائے، عبدالوحیدروپڑی

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحیدروپڑی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لئے سود سے پاک اسلام کا معاشی نظام نافذ کیا جائے ۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اسلامی اورنظریاتی تشخص کو ختم کیاجارہا ہے اور اس میں حکومتی اور اپوزیشن تمام سیاسی جماعتیں کسی نہ کسی شکل میں آپش میں ملی ہو ئی ہیں،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔

،تمام مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے 295/cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔گذشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب قادیانی مختلف حیلے بہانوں سے امت مسلمہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو یہ ممکن نہیں۔تمام اسلامی ممالک اس بات پر متفق ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1