پنجاب حکومت سموگ کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے،خلیل سندھو

پنجاب حکومت سموگ کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے،خلیل سندھو

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھونے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں بڑھتی ہوئی سموگ کی صورتحال تشویشناک ہے اوراس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت پنجاب اور پنجاب انوارنمنٹ ڈیپارٹمنٹ مصروف عمل ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر اس مشکل صورتحال کو قابو کرنے میں حکومتی اداروں کی مدد کریں۔غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے اور بالخصوص موٹر سائیکل سوار حضرات ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں ۔

۔اپنے بچوں کو بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر خصوصی طور پر تیار کریں اور سموگ کی وجہ سے شام سے قبل ہی گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ میں شدت کے پیش نظر تمام ہسپتالوں میں سموگ کاؤنٹر بنائے جارہے ہیں اور لوگوں کو سموگ سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ سموگ کی حالیہ شدت کے انسانی صحت پرمرتب ہونے والے مضر اثرات کا تعین اور ایمر جنسی کی صورت میں سوشل،پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1