وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں،واحد کاشمیری

وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں،واحد کاشمیری

لاہور(جنرل رپورٹر) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر روز مرہ کی اشیائے خورو نوش کی قیمتوں پر پڑے گا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گاان خیالا ت کا اظہار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اب رہی سہی کسر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پوری ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا لیکن حکومت نے مقامی سطح پر عوام کو اس کا فائدہ منتقل نہیں کیا ۔بلکہ قیمتوں کو ایک سطح پر برقر ار رکھ کر اربوں روپے بٹورے گئے ۔انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

واحد کاشمیری

مزید : میٹروپولیٹن 1