نوازشریف کی وطن واپسی سے مخالفین پریشان ہو گئے

نوازشریف کی وطن واپسی سے مخالفین پریشان ہو گئے

لاہور(جنرل ر پو ر ٹر ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے مخالفین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ان کی پریشانیوں میں زید اضافہ ہ وگاکیونکہ مزید بریکنگ نیوز آنے الی ہیں،اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں،2018ء کے الیکشن میں مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ سید توصیف شاہ ،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، چوہدری عبدالمجید نمبردار اور چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر محاذ پرشکست خوردہ دھرنا، لاک ڈاؤن اور ملکی ترقی کے خلاف گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے کیونکہ تبدیلی انتشار،الزام تراشی ،گالم گلوچ اورصرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1