حکومت شاہانہ اخراجات میں کمی،پٹرول سستا کرے
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نبیل ہاشمی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ پر اپنی تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طورپر واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ضروریا ت زندگی کی ہر چیز مہنگی ہو جا تی ہے جس سے غر یب آدمی جو پہلے ہی مشکل سے گزربسرکر رہا ہے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان فر یڈم موومنٹ پارٹی اپنے چیئرمین ہارون خواجہ کی پر عزم قیادت میں عوام کو درپیش سنگین مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور عام لوگوں کی بنیادی ضروریا ت زندگی ان کی دہلیز پر مہیا کر نے کے لئے سر گر م عمل ہے ۔ہم عوام پر کسی طرح کی زیا دتی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور دکھ سکھ میں شریک رہیں گے۔
نبیل ہاشمی