قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کو سلاخو ں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہے

قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کو سلاخو ں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وٹکٹ ہو لڈر این اے 120ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ (ن) لیگ کا لندن پلان ناکام ہو گا ، کرپٹ مافیااپنی دولت بچانے کے لیے ملکی مستقبل اورجمہوریت داؤ پرلگانا چاہتا ہے ،نواز شریف کے حواریوں کی جانب سے مسلسل عدالتوں کو نشانہ بنا یا جارہاہے ،قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہے ،حدیبیہ پیپرز ملز کیس کو بھی فوری طور پر کھولا جائے تاکہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پتہ چل سکے۔تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے ، حکمران اپنے نا اہلیوں اور ناکامیوں کی سزا عوام کو دے رہے ہے