جمعیت علماء پاکستان تحفظ ختم نبوت کیلئے ملک گیر احتجاج میں حصہ لے گی،قاری زوار بہادر

جمعیت علماء پاکستان تحفظ ختم نبوت کیلئے ملک گیر احتجاج میں حصہ لے گی،قاری ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے آج علامہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی ختم نبوت کے لیے ملک گیر احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان ملک بھر میں عقیدہ ختم نبوت اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے دیگرمطالبات کی بھرپور حمایت کرے گی۔ملک بھر میں جے یو پی کے علماء و خطباء خطبات جمعتہ المبارک میں عقیدہ ختم نبوت کے لیے جدوجہد کی برکات اور تحفظ پر تقاریر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جے یو پی کے قائدین علامہ امام شاہ احمد نورانی، مجاہدملت مولانا عبدالستار خان نیازی اور دیگر قائدین نے ناقابل فرموش خدمات سرانجام دی ہیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے مسئلہ پر پوری قوم متحد ہے اور کسی کو اس میں رخنہ اندازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ عقیدہ ختم نبوت والے حلف میں ردوبدل کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائے ،صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو قادیانیوں کو مسلمان کہنے اور دیگر خرافات کی بناء پربرطرف کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مفتی تصدق حسین،مفتی حفیظ اللہ ،مولانا حافظ نصیر احمد نورانی،مولانا احسان الحق،پیر غلام رسول نقشبندی ، پیرمفتی محمد منیر قادری،صوفی محمد اکرم،مولانا محمد شوکت نقشبندی، قاری خلیل احمد مہری،حافظ لیاقت علی رضوی،ملک محمد اقبال ،حافظ محمد نعیم،مولانا محمد سرفراز قادری،صاحبزادہ عتیق الرحمن جماعتی،حافظ محمد سبحان طیب،قاری محمد اعجاز نورانی،حافظ عثمان علی نقشبندی ، مولانا شبیر حسین فریدی،مولانا خادم حسین نقشبندی ، مفتی جمیل رضوی،حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی ،پروفیسر آصف محبوب چشتی ،پروفیسر عابد رفیق نورانی ،حافظ مقصود احمد،مولانا محمد اعظم نورانی،مولانا غلام مصطفےٰ نقشبندی اور دیگر علماء شامل تھے ۔

قاری زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 1