مسلم لیگ(ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے،پیر اشرفرسول

مسلم لیگ(ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے،پیر اشرفرسول

فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ جس طرح حکومت نے ورثہ میں ملنے والے ملکی ، قومی اور بحرانوں سے قوم کو نجات دلائی ہے۔ وہ ہر حوالے سے خوش آئند ہے۔ پاکستان آج معاشی ترقی پر رواں دواں ہے۔ عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں انشاء اللہ عوام 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف کو بری طرح سے شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ کالونی، اقبال ٹاؤن ، خاکی اور رچنا ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پی پی 164تحصیل فیروزوالہ کو مثالی حلقہ بنا کر دم لیں گے۔ ۔اس موقع پرچئیرمین بلدیہ فیروزوالہ فرہاد بہادر بھلہ ، حاجی محمد متین بھلہ، طارق محمود ڈار مسلم لیگ(ن) کے راہنما محمود اختر گورائیہ چئیرمین مہر محمد الیاس سیال اور وائس چئیرمین ملک ضیاء اللہ بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1