ختم نبوت کے قانون پر کوئی حرفنہیں آنے دیں گے،پیر نصیر قادری

ختم نبوت کے قانون پر کوئی حرفنہیں آنے دیں گے،پیر نصیر قادری

فیروزوالہ( نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت اور جمعیت علماء پاکستان لاہور کے صدر صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر معرض و جود میں آیا اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخی قربانیاں دے کر اس کی تشکیل کو ممکن بنایا تھا۔ لیکن قیام پاکستان سے لے کر آج تک مفاد پرست عناصر نے ہر دور میں نظریہ پاکستان کا مذاق اُڑایا۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کے بل میں ترمیم کرنے کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے او ر انہیں اقتدار سے باہر کھینچ لیں گے۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے ختم نبوت کے آرٹیکل میں ترمیم کرنے والوں کا تعین کیا جائے۔

علامہ نصیر

مزید : میٹروپولیٹن 1