اداروں کو مجرموں کیساتھ یکساں سلوک کرنا چاہئے،ولید اقبال

اداروں کو مجرموں کیساتھ یکساں سلوک کرنا چاہئے،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)ولید اقبال صدر تحریک انصاف لاہور نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا پروٹوکول کیساتھ عدالتوں میں پیش ہونا ملک و قوم کیلئے لمحہ فکریہ اورباعث شرم ہے۔ اداروں کو اپنا وقار بحال کرنے کیلئے مجرموں کیساتھ یکساں سلوک کرنا چاہئے ۔ نوازشریف قومی دولت لوٹنے کے جرم میں عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ان کو ہیرو سمجھنے والے اپنا علاج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں کھربوں کی لوٹ مار کا حساب دیتے وقت نوازشریف کے چہرے پرپریشانی فطری عمل ہے، مگر ادارے اپنا وقاربچائیں۔

اور ان کیساتھ وہی سلوک جو دیگر مجرموں کیساتھ کیا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ جھوٹ کی معافی نہیں لیکن قوم سے 30سال جھوٹ بولنا قابل معافی نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1