مہنگائی کم نہ ہوئی تو خونی انقلاب آئے گا،مجید غوری

مہنگائی کم نہ ہوئی تو خونی انقلاب آئے گا،مجید غوری

لاہور(کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سلسلہ نہ رکا تو خونی انقلاب آئیگاہر آنے والا دن مہنگائی کی نئی لہر کے ساتھ طلوع ہوتا ہے ہمیں حکمرانوں سے کوئی امید نہیں رہی ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بے جا اضافے کا نوٹس لیں اور روز بروزبڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد یونٹ کے پٹرول اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی حکمران آتا ہے یا تو دوسرے ملکوں سے بھیک مانگ رہا ہوتا ہے یا قرضہ۔ ۔مجید غوری نے واضع کیا ہے کہ اگرپٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مجید

مزید : میٹروپولیٹن 1